حکومتی منصوبوں سے عوام کے مفادات میں اضافہ ہوگا، طارق مگسی
ڈیرہ مرادجمالی: صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان نواب زادہ طارق خان مگسی نے جھل مگسی میں زیر تعمیر نغور ڈیلے ایکشن ڈیم کے جاری کام کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر نواب زادہ احمد خان مگسی بھی انکے ہمراہ تھے. ایس ای ایریگیشن نے وزیر آبپاشی نواب زادہ طارق خان مگسی کو منصوبے کے مختلف حصوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ہونے والی خوشحالی و افادیت سے آگاہ کیاجس پر وزیر آبپاشی نوابزادہ طارق خان مگسی نے محکمہ ایریگیشن کے عملہ کی محنت کو سراہا اور کام کی معیار پر اطمنان کا اظہار کیاعلاوہ ازیں اس موقع پر و وزیر آبپاشی نواب زادہ طارق خان مگسی نے محکمہ آبپاشی کے آفیسر ان کو ھدایت کی کہ اس طرح کے عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر منصوبوں کے بارے میں تجاویز دیں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ایسے منصوبوں پر کام کروائی رہی ہے جس سے عوام براہ راست مستعفید ہوگی انہوں نے کہاکہ زیر تعمیر نغور ڈیلے ایکشن ڈیم کی تکمیل کے بعد بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کے بعد اس سے مزید لاکھوں ایکڑ اراضی آباد کی جاسکے گی جس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک میسر ہونگے انہوں نے آفسیران کو سختی سے ہدایات دی کی کام کے معیار پر کوئی بھی کمپرومائز نہیں کیاجائے گا پختہ اورپائیدارترقیاتی عمل عوام کے وسیع ترمفادات میں ہے جس پرکوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔


