کورونا لاک ڈاؤن،نائیکون کی مفت پروفیشنل فوٹو گرافی کلاسز کی پیشکش
ٹوکیو: مقبول ترین کیمرا بنانے والی جاپانی کمپنی نائیکون کی جانب سے گھر بیٹھے لوگوں کو ایک ماہ کیلئے پروفیشنل فوٹو گرافی کی مفت کلاسز کی پیشکش کی جا رہی ہے۔کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق نائیکون ہمیشہ سے ہی اپنے کریٹرز کو بااختیار بنانا چاہتا ہے، اس مشکل گھڑی میں ہم کریٹرز کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ کرنے کے لیے ان کی مدد کریں گے۔جاپانی کمپنی نائیکون صارفین کو 10 مختلف کلاسز کی مفت پیشکش کریگی جس کی فیس 250 ڈالرز تک ہے، ان کلاسز میں ویڈیو میکنگ، ڈی ایس ایل آر کیمرے کا استعمال، فوٹو گرافی، ماحول کی فوٹو گرافی اور بے شمار چیزیں سکھائی جائیں گی۔ان کلاسز کا دورانیہ 40 منٹ سے لے کر 1 گھنٹے تک ہو سکتا ہے، ان کلاسز کیلئے آپ کو اپنا نام، ای میل ایڈرس اور ملک کمپنی کے پیج پر درج کرنا ہو گا۔اگر آپ بھی نائیکون کے مفت پروفیشنل فوٹو گرافی کورس کرنے کے خواہاں ہیں تو اس ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کریں۔