ناغہ کے باوجود کوئٹہ میں گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آ سکی

کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی گوشت کی قیمتوں کو کمی کیلئے ناغہ برقرارجبکہ رمضان المبارک کیلئے تاحال کو سستا بازار نہیں لگایا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مرغی گوشت کی قیمتوں کو کمی کیلئے ناغہ برقرارہے کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میں ناغہ کے باعث مرغی گوشت کی دکانیں بندہیں کوئٹہ میں مرغی گوشت کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوئٹہ انتظامیہ نے پیر کے روز ناغہ کا اعلان کیا تھاناغہ کے باوجود مرغی کوشت کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ آسکی کوئٹہ میں مرغی گوشت کی فی کلو 400 سے 420 روپے میں فروخت ہونے لگادوسری جانب کوئٹہ میں رمضان کیلئے تاحال کو سستا بازار نہیں لگایا جاسکارمضان المبارک کے آمد قریب آتے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیاکوئٹہ میں چینی کی فی کلو 100 روپے تک پہنچ گیامعاش دال 300 دال لوبیا 320 روپے دال مونگ 240 روپے فی کلو تک پہنچ گیاچاول فی کلو 140 سے 180 روپے تک پہنچ گیاگھی فی کلو 280 روہے سے 320 روپے تک پہنچ گیاکم آمدنی والے افراد نے اشیا خودنوش کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں