جام کمال خان کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی 2020-21پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2020-21پر پیشرفت اور آئندہ مالی سا ل 2021-22میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یو پی اینڈ ڈی کی مجوزہ ترقیاتی اسکیمات اور انکے کانسیپٹ پیپرز کی تیاری سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اربن پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ مبین خان خلجی، چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا، وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، اطلاعات سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 21-2020 پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالی سال میں ڈرائیوز کی تربیت کے لیے مجوزہ منصوبے کا کانسپٹ پیپر تیار کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں ای خدمت مراکز کے قیام کے لیے منصوبہ تجویز کیا گیا ہے ای خدمت مراکز میں ایک چھت تلے صارفین کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی سینٹرلائزڈ لوکل، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ مینجمنٹ سسٹم کی مجوزہ اسکیم کو ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے آئندہ مالی سال میں ای ایجوکیشن منصوبہ کے لیے بھی کانسپٹ پیپر تیار کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں حب سیف سٹی کے لیے مجوزہ منصوبہ کے لیے کانسپٹ پیپر تیار کیا جائے گاڈیٹا سینٹر کا قیام عمل لایا جا رہا ہے۔ آیندہ مالی سال کے لیے 11 منصوبوں کے کانسپٹ پیپرز تیار کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال میں لو کاسٹ ہاسنگ اسکیم منصوبہ متعارف کرایا جائے۔ ٹرانسپورٹ کی فٹنس کو جانچنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے۔ اسکل ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کی بہتری پر بھی توجہ دی جائے۔ اجلاس میں وزیراعلی نے کوئٹہ سیف سٹی فیز 2 کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔


