بولان، بی این پی عوامی کا رہنماء نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی
بولان:بی این پی عوامی ضلع کچھی کے رہنماء اکبر سومرو نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر سوشل ویلفیئر آفس میں بی این پی عوامی کچھی کے رہنماء اکبر سومرو کو نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعدمزید علاج کے لیے ٹرامہ سنٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا وجہ عناد معلوم نہیں ہوسکی۔
Load/Hide Comments


