ابوظہبی کے ولی عہد کا چین کے ساتھ اظہاریکجہتی
دبئی،ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے نوول کرونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کیلئے قومی سوگ کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر تین زبانوں چینی،عربی اور انگریزی میں کہا ہے کہ آج ہم اپنے دوست ملک چین،اس کی حکومت اور عوام کے ساتھ زبردست اظہاریکجہتی کرتے ہیں جو کہ ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں اور بہادر طبی عملے کیلئے یوم سوگ منارہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری دنیا میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور متاثرین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،ہم اس مسئلے کا تمام لوگوں کے عزم،رضامندی اور یکجہتی کے ساتھ سامنا کریں گے۔یو اے ای خلیجی ممالک میں سے پہلا ملک تھا جہاں پر نوول کرونا وائرس کے مریضوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں،اب تک یہاں 1ہزار264مریضوں اور 9ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔