اپوزیشن جماعتوں سے صوبے میں جاری ترقی ہضم نہیں ہو رہی، نور محمد خان دمڑ

کوئٹہ:بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مانگی ڈیم پروجیکٹ مکمل ہونے سے کوئٹہ کے عوام کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا مانگی ڈیم پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے صوبائی حکومت نے تمام اضلاع اور حلقوں میں بلاتعصب ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز منظور کیا گیا اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن حلقوں کو نظرانداز کرنے میں کوئی صداقت نہیں ہے اپوزیشن جماعتوں سے صوبے میں جاری ترقی ہضم نہیں ہورہی ہیں اس لیے وہ واویلا کررہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مانگی ڈیم کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا پی ڈی مانگی ڈیم زرک خان ترین نے ڈیم کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پرڈپٹی کمشنر زیارت وقار خورشید عالم،تحصیلدار زیارت نور احمد کاکڑ ڈپٹی کنزرویٹر عبدالحسیب کاکڑ انجینئر مانگی ڈیم محمد جان کاکڑ انجینئرسعیداللہ لونی، مختیار خان کاکڑ ایس ڈی او اقرار احمد کاکڑ رسالدار میجر اور سیکورٹی انچارج محمد زمان پانیزئی رسالدارز اجمل خان محمد یونس شمس الدین بلوچستان عوامی پارٹی کے نصیب اللہ دمڑ، عمران خان دوتانی اسلم تارن،نصیر خان ایڈوکیٹ، عزیر ترین کے علاوہ زیارت کے آفیسرز اورعوام کی بڑی تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مانگی ڈیم پروجیکٹ کی تکمیل سے کوئٹہ کے عوام پانی کے حوالے سے جو مشکلات کا سامناہے اس میں کافی حد کمی آئیگی اور عوام کو پینے کیلئے صاف پانی میسر ہوگی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مانگی ڈیم کی پروجیکٹ کاکام تیزی سے جاری ہے اور ڈیم کی تعمیر کو معیاری بنانے کیلئے وہ خود بھی ڈیم کا دورہ کرتے ہے اور محکمہ کے آفیسران کو بھی کھڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس الزام کو مسترد کردیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن کے حلقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے تمام حلقوں، اضلاع اور علاقوں میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام حلقوں اور اضلاع میں بلا تعصب ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز منظور کیا گیا ہے جن پر کام جاری ہے اپوزیشن جماعتوں سے صوبے میں جاری ترقی ہضم نہیں ہورہی ہیں اور اپوزیشن کبھی بھی صوبے کی ترقی نہیں چاہتی ہے اس لئے وہ منفی پروپیگنڈہ کرکے اپنی سیاست چمکارہے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی راہ رکاؤٹ ڈالے تاہم حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صوبے کی ترقی کی ہر رکاؤٹ کو ناکام بناکر صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن کردیا ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں صوبے کے تمام علاقوں کی ترقیاتی اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان علیانی کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن و کمیشن کے راستے بند ہونے اور ہرکام میرٹ پر ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو تکلیف ہورہاہے ہیں اور انکی کمیشن، کرپشن اور ٹھیکیداری کرنے کا راستہ بندہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں واویلاکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے پسماندگی کے ذمہ دار یہی نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے لیکن موجودہ حکومت کااولین ترجیحی صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں