دکی، ناخنامہ کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار گرفتار
دکی :اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ روز دکی با زار کے اچانک دورے کے موقع پر نرخنا مہ کی خلا ف ورزی اور نرخنا مہ آویزان نہ کر نے پرایک دکاندار کو گرفتار جبکہ متعددپر جر ما نے عائد کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیلدار سردار عبدالمجید جوگیزئی، نائب رسالدار محمد اشرف شادوزئی اور دیگر بھی تھے۔اسسٹنٹ کمشنر دکی نے مختلف دکانوں پر چھاپے کے دوران نرخنامے پر عملدارآمد نہ کرنے اور سرکاری نرخنامہ آویزان نہ کرنے کی بنا پر جرمانے عائد کئے بلکہ ایک دکاندار کو گرفتار بھی کر لیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دکی حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے چھاپے جاری رہیں گے کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی، سرکاری نرخنامے پر عملدارآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔


