کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں جلسے اور شکاگو کے عظیم جانثاروں کی یاد میں ریفرنسز منعقد کئے جا ئیں گے،عابد بٹ

کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صوبائی ترجمان عابدبٹ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عالمی یوم مزدور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا 1886 کے شکاگو کے عظیم جانثاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ریلیاں جلسے اور کانفرنسز و ریفرنسز منعقد کیئے جائیں گے جس میں دنیا بھر کے مزدوروں کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالے عظیم مزدور رہنماؤں اور خاص طو رسے 1886 کے شکاگو کے عظیم جانثاروں کی قربانیوں کو یاد کرکے انہیں مزدوروں کیلئے جدوجہد کی راہ متعین کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور یکم مئی کے روز مرکزی ریلی کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان کی قیادت میں نکلے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپس کوئٹہ میٹروپولیٹن پہنچے گی جہاں مین سبزہ زار پر جلسے میں عالمی یوم مزدور مئی ڈے کی مناسبت سے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار عبدالمعروف آزاد، عابد بٹ عبدالعزیز شاہوانی عارف نچاری ملک وحید کاسی دین محمد محمد حسنی ظفر خان رند سیف اللہ ترین فضل محمد حبیب اللہ لانگو اور دیگر رہنماء شکاگو کے عظیم جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کریں گے، اسکے علاوہ اندرون بلوچستان سبی قلات مستونگ ہرنائی لورالائی ژوپ پشین خاران نوشکی حب خضدار خاران مسلم باغ کوہلو ڈھاڈر ڈیرہ مراد جمالی ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور دیگر اضلاع میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور مئی ڈے کے حوالے سے جلسے ریلیاں ریفرنسز منعقد کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں