راہزنی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کرکٹر جاں بحق
چمن : پاک افغان سرحدی شہر چمن کے کلی حسن ٹھیکیدار میں راہزنی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان کرکٹر جاں بحق ہوگیا، لواحقین اور کرکٹرز نے ڈی سی آفس چمن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے نوجوان کرکٹر محمدنعیم جوکہ اپنے گھرجارہاتھا کلی محمدحسن ٹھیکدار میں مسلح افراد نے روک کر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کھول دیا جس سے محمدنعیم شہید ہوگیا لاش کو سول ہسپتال چمن منتقل کرکے نے بعد ضروری کاروائی کے بعد ورثاء نے احتجاجاََ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے رکھ کراحتجاج شروع کردیا احتجاجی دھرنے میں لواحقین کے ساتھ ساتھ اہل علاقہ حاجی رحمت اللہ پہلوان،ملک عبدالشکور، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں تحصیل نائب صدر حاجی صلاح الدین وطن یار، کلیم اللہ اچکزئی،جمعیت علماء اسلام کے مولوی احسان اللہ دامانی،مولوی جعفرخان اوردیگر نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ چمن شہرمیں امن وامان کی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے جس سے شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں احتجاجی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو پوری طورپر گرفتارکرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکرکھڑاکیاجائے اور شہرمیں امن وامان کی صورتحال کو بہترکیاجائے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں۔


