محکمہ صحت کی انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سیکرٹری ہیلتھ

کوئٹہ: سیکرٹری ہیلتھ نور الحق بلوچ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی انقلابی اقدامات کا سلسلہ جارہی ہے آن لائن لائسنسز کا اجرا اسی کی ایک کھڑی ہے۔عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ صحت کا اہم کردار ہے کم وسائل کے باوجود صوبائی حکومت عوام کو دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کررہی ہیں آج بہت خوشی صوبائی نظامت صحت کا آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیونکہ آج جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے عوام جس طرح دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ان کو مد نظر رکھ محکمہ صحت نے عوام کی سہولیات کیلئے اپنے آفیشل ویب سائٹ کا آغاز کردیا ہے جس سے عوام کا وقت ضیائع ہونے سے بچ جائے گا اور وہ جہاں بھی موجود ہو بہ آسانی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے درخواست متعلقہ شعبہ کو ارسال کرسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سریاب روڈ کوئٹہ کے کانفرنس حال میں صوبائی نظامت صحت حکومت بلوچستان کے آفیشل ویب سائٹ (www.dghs.gob.pk)کے تحت ڈرگ سیل لائسنسز کے اجراء کیلئے آن لائن طریقہ کار کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی، ڈاکٹر شوکت علی بلوچ، ڈاکٹر حمد بلوچ سمیت دیگر موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نور الحق بلوچ کا کہنا تھا کہ اب محکمہ صحت کے حوالے سے جو معلومات ہے ہر وقت ویب سائٹ پر موجود ہونگے پوری دنیا میں جہاں بھی کوئی سرچ کرے بہ آسانی ان کو معلومات حاصل ہونگے ہمارے جتنے پروجیکٹس، ہسپتالوں کے معلومات سمیت دیگر اہم معلومات روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے یہ ایک انقلابی اقدام ہے ویب سائٹ کا سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ ہمارے ڈرگ لائسنسز کیلئے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاتھا اب اس کو آن لائن کیا گیا ہے کوئی شخص متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھا تھا ہو گھر بیٹھے بہ آسانی ہمارے ویب سائٹ پر موجود لنگ پر جاکر لائسنسز کیلئے درخواست دے سکے گا۔ اس وقت جتنے لائسنسز ہولڈر موجود ہیں ان کے علم میں ہونا چاہئے کہ اب مینیول طریقے سے درخواست موصول نہیں ہوگا جو بھی اب لائسنسز حاصل کرنا چاہتا ہے وہ ویب سائٹ پر جاکر درخواست دے اب پرانے طریقے سے کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگا ہم چاہتے ہیں کہ جدید دور کے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر عوام کا وقت ضیائع ہونے سے بچ جائے اور کم وقت میں ان کے درخواستوں پر عملدر آمد شروع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں