ایران نے ایٹمی پلانٹ پر حملے میں ملوث شخص کی شناخت ظاہرکردی

تہران (انتخاب نیوز)ایران نے ایٹمی پلانٹ پر حملے میں ملوث شخص کی شناخت ظاہر کردیایرانی حکام کے مطابق نطنز ایٹمی پلانٹ کو رضا کریمی نامی ایک شخص نے سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی اور وہ حملے سے ”چند گھنٹے قبل“ ملک سے فرار ہوگیا۔ایرانی حکومت کے مطابق نطنز میں قائم ہائی سکیورٹی ایٹمی پلانٹ میں گیارہ اپریل کو ایک مبینہ حملے میں وہاں موجود سینٹری فیوجز کو نقصان پہنچا تھا۔ اس کا شک اسرائیلی فوج اور انٹیلجنس پر ظاہر کیا گیا تھا۔حکام کا اب کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ملوث شخص ایران کے شہر کاشان کا پیدائیشی ہے۔ حکام نے اس کا نام رضا کریمی اور عمر تینتالیس سال بتائی ہے۔ سرکاری میڈیا پر اس کی پاسپورٹ تصویر جاری کی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ ماضی میں اس کا کئی ملکوں میں ا?نا جانا رہا ہے، جن میں ایتھوپیا، کینیا، قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارت بھی شامل ہیں۔ایرانی حکومت نے اس کی گرفتاری اور وطن واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں