شوریٰ ممبران دھرنا ختم کرکےاپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں، سعد رضوی سربراہ تحریک لبیک
کوئٹہ (انتخاب نیوز) شوریٰ ممبران اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں، سعد رضوی سربراہ تحریک لبیک، ذرائع کےمطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے کارکنان کے نام اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں قانون کے سامنے سرنڈ ہونے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کی ہدایات کی ہے انہوں نے اپنی جاری کردہ ایک پیغام میں شوریٰ کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو قانون کے حوالے کریں جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان پرامن طور پر اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں انہوں نے مزید کہا کہ مسجد رحمت الممامعالین کے باہر دھرنا فوری طور پر ختم کیا جائے جبکہ 20اپریل کو دی گئی احتجاجی کال واپس لیا جائے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شوری ممبران کی ضد کی وجہ سے سیکڑوں کارکن اور عوام 6دنوں سے خوار ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ظہیر الحسن شاہ میری ہدایات پر فوری عمل کروائیں
Load/Hide Comments


