فلپائن: کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والا شخص پولیس کے ہاتھوں ہلاک
فلپائن میں کورونا وائرس چیک پوائنٹ کے قریب گاؤں کے حکام اور پولیس کو تیز دھار آلے سے دھمکانے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ جمعرات کو صوبہ اگوسن ڈیل نورٹے کے علاقے نسی پت میں گاؤں کے حکام اور پولیس کو دھمکانے والا شخص ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مرنے والا 63سالہ شخص شراب کے نشے میں تھا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی عہدیدار نے ماسک نہ پہننے پر مذکورہ شخص کو تنبیہ کی جس پر وہ غصے میں آ گیا اور مغلظات بکتے ہوئے فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کردیا۔اس موقع پر معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کرنے والے افسر نے صورتحال ہاتھ سے نکل جانے پر 63سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا
Load/Hide Comments