کورونا وبا؛ مزید 98 افراد جاں بحق، 5857 مثبت کیسز رپورٹ
اسلام آباد: کوروناوبا کے باعث آج 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,377,42 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778,238 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ75 ہزار 081 ، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 026 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد84 ہزار 935 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


