بلوچ یکجہتی کمیٹی کا ہوشاب واقعہ کے خلاف کیچ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ یکجہتی کمیٹی کا ہوشاب واقعہ کے خلاف کیچ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ہوشاب میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ کے خلاف تربت میں کل احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا، اعلامیہ میں تربت واقعے کو انسانی اقتدار کی پامالی قرار دیا، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مراد امیر کے ساتھ ہونے والا گھناونا اور غیر انسانی عمل کسی بھی صورت نا قابل برداشت ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس عمل کے خلاف 24 اپریل 2021 کو تربت میں شہید فدا چوک مپر صبح 10 بجے احتجاجی ریلی کا انعقاد کرے گی۔
Load/Hide Comments


