بھائی جی ٹھیک او، شہباز شریف کا گھر پہنچتے ہی نواز شریف کو فون
لاہور:سابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 28ستمبر 2020 کو گرفتار کیا تھا۔ شہباز شریف نے 26مارچ2021 کو ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شہباز شریف کو 22اپریل کو پچاس، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں 6ماہ25روز قید میں رہے۔گھر پہنچنے پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی جانب سے شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا گیا۔۔اس موقع پر شہباز شریف کے ہمراہ ن لیگ کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے گھر پہنچنے پر نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔دونوں نے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔نواز شریف نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد بھی دی جس پر اپوزیشن لیڈر کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا۔شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ یہ سب آپ کی دعاں کی بدولت ہے آپ کا بہت شکریہ۔۔خیال رہے کہ لاہور ہوئی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد شہباز شریف نے کارکنوں کو جمع ہونے سے روک دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے کورونا کیباعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا، شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کورونا کی انتہائی شدت سینجات ملتے ہی کارکنوں اوراحباب سے ملاقات کروں گا۔ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے اس حوالے سے کہا کہ نیب کے تمام الزامات مسترد ہوچکے ہیں، شہباز شریف کو آج رہا کیا گیا


