وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوہ سلیمان میں چار ارب کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج بروز (ہفتہ) کو ایک روزہ دورہ پر تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کا دورہ کریں گے اور مصروف ترین دن گزاریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار چار ارب کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ معززین علاقہ سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعلیٰ تونسہ میں ایک ارب 19 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تیار 17 پراجیکٹس کا افتتاح اور ایک ارب 28 کروڑ 70 لاکھ روپے کے 6 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار 12 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت سے مکمل وہوا کے 4 منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور ایک ارب 55 کروڑ 13 لاکھ روپے تخمینہ کے 12 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ تحصیل کوہ سلیمان میں بھی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارقبائلی علاقہ پھگلہ میں بھی دوسکیموں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعلیٰ تونسہ میں عوام کیلئے مثبت و تعمیری سرگرمیوں او ر کھیلوں کے فروغ کیلئے شاہ سلیمان سٹیڈیم، سپورٹس جمنیزیم، کمال پارک، سٹی پارک کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تونسہ میں پناہ گاہ، فوڈ گودام پارک، یونین کونسل بوہڑ میں مکول ڈونہ میں ٹف ٹائلز کی فرش بندی، کلمہ چوک سے سنگھڑ اور محلہ شیخاں روڈ، انڈس ہائی وے سے ہڈمار بستی، بیٹ اشرف روڈ، ریسکیو 1122سنٹر فاضلہ کچھ، بارتھی، بی ایم پی تھانہ ہنگلون کچھ، فاضلہ کچھ، مبارکی اوربارتھی کی تعمیر کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار یونین کونسل کھررڑ بزدار میں سیوریج، یونین کونسل بارتھی میں ٹف ٹائلز سیوریج، روڈز، سردار قلات کے علاوہ گلکی اور سالار بند میں مائنز اینڈ منرل ڈسپنسریوں کے قیام کا افتتاح کریں گے۔ تونسہ میں چھ ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گاجن میں چوکی والا سے دو رویہ سترہ کلو میٹر روڈکی تعمیر، انڈس ہائی سکول روڈ پانچ کلو میٹر، انڈس ہائی کورٹ موڑ سے ٹین براستہ بستی لغاری جڑ لغاری، انڈس ہائی وے سے ناڑی جنوبی سے لنگر والی روڈ، ریسٹ ہاوس تونسہ کی تعمیر، چوکی والا میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب وہوا میں چار سکیموں جن پر بارہ کروڑچالیس لاکھ روپے لاگت آئے گی، کا افتتاح کریں گے ان میں ریسکیو1122روڈ اور ٹف ٹائل، ٹبی قیصرانی میں سیٹلائٹ سنٹر 1122کا قیام، وہوا میں پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔مزید یہ کہ وزیر اعلیٰ وہوا میں ایک ارب پچپن کروڑ تیرہ لاکھ روپے کی لاگت سے بارہ سکیموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جن میں وہوا شہر کے روڈ، کوٹ قیصرانی سے وہوا براستہ جھوک بودھو اور لتڑہ روڈ، کاٹھ گڑھ سے وہوا براستہ کوہڑ، وہوا سے نتکانی روڈ، مٹھے والی سے انڈس ہائی وے روڈ، مٹھے والی واٹر سپلائی سکیم، وہوا میں فیملی پارک، گنگ نالا پراجیکٹ، کوٹ قیصرانی میں کرکٹ سٹیڈیم، انڈس ہائی وے سے نتکانی روڈ کی مرمت، کوٹ موڑ سے بہار ا والی روڈ کی مرمت اور لوکل گورنمنٹ کی تین سکیموں کے تحت ڈیڑھ کروڑ روپے کے منصوبہ جات کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ پھگلہ میں مٹھوا ن سے چھتروٹہ تک میٹل روڈ کی اڑتالیس کلو میٹر تعمیر، کوہڑ تا پھگلہ روڈ کی بیالیس کلو میٹر تعمیر کا بھی افتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں