باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 23 سالہ سحر نے 2 ماہ پہلے عثمان سے پسند کی شادی کی جس کیبعد سحر کے باپ ملزم عبدالرحیم نے بیٹی کو صلح کے بہانے گھر بلا کر باقاعدہ رخصتی کا وعدہ کیا۔سحر واپس آئی تو اس کے باپ نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتولہ کے بھائی اور دادا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمے کے اندراج اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
Load/Hide Comments