بھارت میں آکسیجن ناپید، اسپتالوں کے باہر اموات، شمشان گھاٹوں میں جگہ اور لکڑیاں کم پڑ گئیں
مکران میڈیکل کالج مینئی دہلی:کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے بھارتی ریاست مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں ویک اینڈ لاک ڈان نافذ کردیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے صورتحال مزید بگڑنے لگی، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 66 ہزار 836 کیسز اور 773 اموات رپورٹ ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 24 ہزار 331 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 348 اموات ہوئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آکسیجن ایکسپریس ٹرین جھاڑکھنڈ سے 30 ہزار لیٹر آکسیجن لیکر یوپی پہنچ گئی۔مودی سرکار کی جانب سے کنبھ میلے سے واپس آنے والوں کے لیے 14روزہ قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔حکام نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ کے تین لاکھ چھیالیس ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو اس عالمی وبا پھوٹنے کے بعد سے کسی بھی ملک میں یومیہ بنیادوں پر کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس بحران کی وجہ سے ملک کا طبی نظام مفلوج ہو گیا ہے۔جرمنی میں کورونا سے نمٹنے کے لئے متنازعہ قوانین پر عمل دراامد شروع کر دیئے گئے، سخت پابندیوں میں رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو شامل ہے۔ کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو موٹر شو کو 67 سال میں پہلی بار منسوخ کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا کے صدر اکیو ٹویوڈا کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کو اس لیے منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ ہمارے مرکزی پروگرام کو محفوظ ماحول میں پیش کرنا مشکل تھا۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو اور بعض دیگر شہروں میں کورونا کیسسز میں اضافے کے باعث دوبارہ سے ہنگامی حالت نافد کردی جائیگی۔ دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد14کروڑ 52لاکھ 93ہزار 628 ہو گئی ہے۔ امریکہ نوول کرونا وائرس کے 3 کروڑ 19 لاکھ 91 ہزار 750مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں بدستور سرفہرست ہے۔بھارت 1 کروڑ 62 لاکھ 63 ہزار 695مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 1 کروڑ 42لاکھ 37 ہزار 78مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔
ں انتظامی بے ضابطگیوں نے ادارے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔بساک


