بلوچستان سے 5128ایسے لاپتہ افراد ہیں جن کی لسٹ ہم نے باضابطہ طور پر حکومت کو دی ہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

سبی:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری مسنگ پرسن کے دھرنے میں بی این پی مینگل شرکت کرے گی بلوچستان سے مسنگ پرسن چاہیے کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کسی بھی مکتبہ فکر سے رشتہ ہے ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی رواداری ضروری ہے اس سلسلے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں بی این پی مینگل بلوچستان کے حقوق کے حصول کے لئے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر کیا قبل ازین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ القدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام اپنی سرزمین کی بقا کے لئے لڑ رہے ہیں تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنا ہم سب پر واجب ہے اس لئے فلسطین کے مظلوم عوام غاصبوں کے مقابلے میں اپنی ارض وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسز کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں جو افراد غائب ہوئے ہیں انہیں جلد بازیاب کرایا جائے بلوچستان کے لئے جدوجہد میں ہم آپ کے ساتھ ہیں سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کے لئے جرات مند آنہ موقف اختیار کیا ملاقات کے موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی جنرل سیکرٹر ی سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان سے 5128ایسے افراد لاپتہ ہیں جن کی باضابطہ طور پر ہم نے لسٹ حکومت کو دے چکے ہیں مسنگ پرسن چاہے ملک کے کسی بھی علاقہ سے تعلق رکھتے ہوں اور ان کا کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق ہو ہم ان کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں کراچی میں جاری مسنگ پرسز کے دھرنے میں بی این پی مینگل کا اعلیٰ سطحی وفد اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوگا انہوں نے کہا کہ مختلف اسلامی مکاتب فکر کے درمیاں ہم آہنگی اور مذہبی نرواداری ضروری ہے اس سلسلے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں کیونکہ دشمن قوتیں مسلمانوں کے درمیاں اختلاف پیدا کرنا شاہتی ہے ہمیں ان کے آلہ کاروں سے ہوشیار رہنا ہوگا انہوں نے یقین دلایا کہ القدس کانفرنس میں بی این پی مینگل کا علیٰ سطحی وفدشریک ہوگا ملاقات کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں بلوچ تاریخ کے حوالے سے کتاب اور سالانہ کلینڈر کا تحفہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں