نوشکی، ٹھیکدار کی صحافی سے معذرت، معاملہ رفع دفع

نوشکی:نوشکی صحافی برادری سے معذرت کے بعد ٹھیکیدار برادری و صحافی شیر و شکر ہوگئے گزشتہ دنوں دوران رپورٹنگ صحافی غلام رسول جمالدینی و مقامی ٹھیکیدار خان محمد کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے خلاف نوشکی پریس کلب کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد نوشکی کے سیاسی سماجی وقباہلی رہنماں نیبذریعہ سوشل میڈیا پرنٹ میڈیا اور بذریعہ فون صحافیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیا اور واقعے کی مذمت کی. آج ٹھیکیدار برادری میرعزیز احمد مینگل. جعفر خان مینگل لشکر خان مانداہی خان محمد اور ظفر اللہ میڑھ لیکر پریس کلب نوشکی پہنچ گئے جہاں میرخورشید جمالدینی کی ثالثی میں فریقین نے ایک دوسرے کے غلط فہمی دور کئے اور ٹھیکیدار برادری کی جانب سے معذرت کرنیپر معاملہ رفع دفع کرکے فریقین بغل گیر ہوے. اسموقع پر میرخورشید جمالدینی ٹھیکیدار عزیز احمد مینگل حاجی سعید بلوچ اور مالک عدیل مینگل نے کہاکہ صحافی برادری رضا کارانہ طور پر علاقے میں خدمات سرانجام دیں رہے ہیں علاقائی مسائل کو حقائق کی بنیاد پر اجاگر کرنا صحافیوں کی پیشہ وارانہ زمہ داری ہیں ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانا علاقے کی مفاد میں ہے نوشکی پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کے زریعے حقیقی مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے کی کوشش کی ہیں دریں اثنا نوشکی پریس کلب کے صحافیوں نے نوشکی کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سیاسی سماجی و قبائلی رہنماں اور اندرون بلوچستان کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جھنوں نے میڈیا کے زریعے صحافیوں کیساتھ اظہار ہمدردی کیا اور آزادی صحافت کے لئے آواز بلند کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں