بیت المقدس، اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپوں سے 20شہری زخمی

مقبوضہ بیت المقدس:پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی روزہ داروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، صوتی بم استعمال کیے اور دھاتی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ہلال احمر فلسطین کے مطابق زخمی ہونے والے بعض فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ چار زخیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسی سیاق میں گذشتہ شام بیت المقدس کے شمالی پناہ گزین کیمپ قلندیا میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے اولی جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔قلندیا کیمپ میں بڑی تعداد میں فلسطینوں نے چیک پوسٹ کی طرف مارچ کیا۔ ریلی میں قلندیا اوربیت المقدس کے دوسرے علاقوں کے رہائشی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں