انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز سمندر کی تہہ سے 3 ٹکڑوں میں مل گئی

جکارتہ:انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز 5 روز بعد سمندر کی تہہ سے مل گئی۔انڈونیشین حکام نے آبدوز میں موجود عملے کے تمام 53 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔انڈونیشین بحریہ حکام کے مطابق لاپتا آبدوز بالی کے سمندر کی تہہ سے ٹوٹی ہوئی ملی اور آبدوز 3 ٹکڑوں میں منقسم ہے۔ انڈونیشینآبدوز بدھ کو فوجی مشقوں کے دوران لاپتا ہوئی تھی جس کے بعد اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں