یمنی حوثیوں کے ہتھیاروں اور میزائلوں کے ڈپو میں زور دار دھماکے

صنعاء:یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں زور دار دھماکے سنائی دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے واضح کیا کہ یہ دھماکے حوثی ملیشیا کے زیر انتظام ہتھیاروں اور میزائلوں کے ایک ڈپو میں ہوئے۔یمنی حلقوں کے مطابق دھماکا ایک میزائل کے پھٹنے سے ہوا۔ حوثی ملیشیا یہ میزائل مارب کی سمت داغنے کے لیے تیار کر رہی تھی۔بہت سے یمنیوں نے وڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے کے وقت کی ہیں۔ تاہم العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ان تصاویر اور وڈیو کے درست ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔واضح رہے کہ حوثی ملیشیا بہت بار دانستہ طور پر بھاری ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کو رہائشی علاقوں کے بیچ ذخیرہ کرتی ہے۔ یہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔یمنی حکومت بارہا ایران نواز حوثی ملیشیا کے ان تصرفات اور شہریوں کے خلاف انسانی جرائم کی مذمت کر چکی ہے۔یاد رہے کہ حوثی ملیشیا نے 2014 میں آئینی حکومت کا تختہ الٹ کر دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ ہزاروں شہریوں کی گرفتاری، ڈرانے دھمکانے، اغوا اور لڑائی میں جبری شرکت پر مجبور کرنے کی کارروائیاں انجام دیتی رہی ہے۔اسی طرح ملیشیا نے صنعا اور اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں متعدد تاجروں اور دکانوں پر جبری ٹیکس (بھتے)عائد کر چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں