ویکسین بروقت نہ خریدنےکے باعث کورونا پھیلا، شہباز شریف
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کورونا کی صورتحال اور ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے پر اظہار تشویش کیا ہے
شہباز شریف نے تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مطلوبہ مقدار میں ویکسین بروقت نہ خریدنےکے باعث کوروناملک میں پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کی نئی اقسام اور اس کے مہلک اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے حکمت عملی بہتر بنانے پر توجہ دی جائے، بلدیاتی ادارےفعال کرکے وباسےنمٹنےمیں بلدیاتی نمائندوں سےمددلی جائے۔
Load/Hide Comments


