کوئٹہ میں صحافی کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نور محمد دمڑ
کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای اور واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک صحافی کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ صحافی کے قتل ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تراقدامات کریگی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور حکومت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے اور امن واامان کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز روزنامہ آزادی کے رپورٹر و سب ایڈیٹر عبدالواحد رئیسانی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیا ہے اور بہت جلد صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کرنے کیواقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دعا کی ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو صبر جمیل عطء کرے انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور میڈیا کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی دریں اثناء صوبائی وزیرپی ایچ ای واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کرونا کی وباء نے پوری دنیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وقت لاکھوں لوگ اس وباء کا شکار ہوگئے انہوں نے کہاکہ کرونا کی تیسری لہر جوکہ خطرناک ثابت ہورہا ہے عوام کو چاہے کہ وہ حکومت ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائے بلاجواز گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں سرکاری ایس او پیز پر عمل درآمد اور سماجی فاصلے پر عمل کرے انہوں نے کہاکہ حکومت کو ملک کے عوام کے معاشی مشکلات کا احساس ہے لیکن اس وباء سے بچاو کا واحد حل ماہرین کے بتائے ہدایت پر عمل درآمد کرنا ہے انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی اور اس خطرناک وباء کے پھیلاو کو روکنے کیلئے حکومت ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے اور حکومت کا ساتھ دے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی گئی تو ہمارے ہمسایہ ملک جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کرونا سے بچاوکیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں۔


