ن لیگ صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی‘شازیہ مری

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ پی پی پی سے استعفے لیکر صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی، آج پی ڈی ایم کا اجلاس پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر ایک افطار پارٹی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ آج پی ڈی ایم توڑنے پر ایک دوسرے کو واہ واہ کہنے کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی نے اجلاس بلایا، پی ڈی ایم اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلان ہوا نہ لائحہ عمل بتایا گیا۔شازیہ مری نے کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمان بھی ن لیگ کی طرح عمران خان کو بچانا چاہتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں