جاپان نے پاکستان کو 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخرکردی
اسلام آباد:جاپان نے پاکستان کو جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن پروگرام کے 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخرکردی ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق جاپان کے پاکستان کو جی 20 ڈیٹ سروس سسپینشن پروگرام کے 367 ملین ڈالرز کے قرض کی ادائیگی موخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردئیے گئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔معاہدے کے تحت پاکستان قرض جنوری 2022 سے اگلے 4 سال میں ادا کریگا۔سیکرٹری اقتصادی امور نے حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جاپانی سفیر اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے تعاون کا یقین دلایا گیا۔
Load/Hide Comments


