عبدالواحد رئیسانی کے قتل پر افسوس، میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے، جمال خان رئیسانی
کوئٹہ : نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طو رپر گرفتار کرے، میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان صحافیوں کیلئے ایک بہت بڑا حساس علاقہ بن چکا ہے صحافیوں نے مشکل حالات میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کیا اور صحافیوں کو اس طرح قتل کرنا ہمارے روایات کے بر خلاف ہے صحافی عبدالواحد رئیسانی کی شہادت پر ہمیں دکھ ہوا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ ان کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتارکیا جائے انہوں نے شہید ہونیوالے صحافی کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


