پاکستان میں پہلی مرتبہ یومیہ ایک لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی گئی، اسد عمر
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یومیہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی جبکہ مجموعی طور پر 21 لاکھ لوگوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک روز میں ایک لاکھ سے زائد ویکسینیشن کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز ایک لاکھ 17 ہزار 852 ویکسین دی گئیں جس کے بعد مجموعی طورپر 21 لاکھ افراد کو ویکسین دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رجسٹریشن کرتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ 40 سال سے زائد عمر کے لوگ ویکسین کے لیے اندراج کرارہے ہیں جو اچھی بات ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی کہا کہ 27 اپریل کو ایک دن میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ویکسین کی خوارکیں فراہم کی گئیں۔انہوں نے پاکستان میں جون تک 78 فیصد ویکسین حکومت نے خود خریدی ہے۔اس سے قبل اسد عمر نے اپریل میں کہا تھا کہ سرکاری مراکز میں 13 لاکھ افراد کو ویکسین فراہم کی گئیں۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں پہلی بار ایک روز میں وبا سے 200 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں


