بھارت براہ راست دہشتگردی میں ملوث جبکہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، ضیا لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ سی پیک کوناکام بنانے کیلئے دشمن ممالک دہشتگردی کرکے حالات خراب کرناچاہتے ہیں،ہمارے سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کیا ہے۔ ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہماری فورسز کو وہ نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ دشمنوں کے وار کو آئندہ بھی ناکام بنانے کیلیے ہماری فورسز صف اول میں کھڑی ہوگی،بھارت بلوچستان میں براہ راست دہشتگردی میں ملوث جبکہ افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نےنجی ٹی وی کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ میرضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ سی پاکستان پاکستان اور بلوچستان کیلئے ایک روشن مستقبل ہے جو دشمنوں کو ایک آنکھ بھی نہیں با رہی دشمنوں کی کوشش ہے کہ سی پیک کوناکام بنائیں اس لئے سی پیک کا روشن مستقبل دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہا۔ سی پیک کے معاملات خراب کرنے کے لیے وہ دشت گردی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہندوستان براہ راست بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی واقعات میں ملوث ہیں جبکہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کیا ہے۔ ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہماری فورسز کو وہ نشانہ بناتے رہتے ہیں تاکہ بلوچستان میں افراتفری کا عالم ہوں لیکن ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ دشمنوں کے وار کو آئندہ بھی ناکام بنانے کیلئے ہماری فورسز صف اول میں کھڑی ہوگی ماضی کی نسبت دہشتگردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔ بہت سے دہشت گردوں کو مارا اور پکڑا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ہماری سکیورٹی الرٹ ہے۔سیکورٹی معاملات کاازسر نو جائزہ لیاہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں