اطالوی پارلیمنٹ نے کورونا امدادی منصوبے کی منظوری دے دی
روم:اٹلی میں ملکی پارلیمان نے وزیر اعظم ماریو دراگی کی حکومت کے پیش کردہ کورونا امدادی منصوبے کی بھاری اکثریت سے منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کی مالیت دو سو بیس بلین یورو سے زائد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارلیمانی ایوان زیریں کی طرف سے منظوری کے کچھ ہی دیر بعد اطالوی سینیٹ نے بھی اس پلان کی توثیق کر دی۔ اب روم حکومت کو زیادہ سے زیادہ جمعہ تک برسلز میں یورپی کمیشن کو ملکی معیشت کی بحالی سے متعلق اپنا تفصیلی منصوبہ پیش کرنا ہے۔ اٹلی کا شمار کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ یورپی ممالک میں ہوتا ہے۔ یورپی یونین کے مجموعی طور پر ساڑھے سات سو بلین یورو کے کورونا امدادی پیکیج میں سے سب سے زیادہ رقوم اٹلی ہی کو ملیں گی۔
Load/Hide Comments


