پنجاب کے وزیر خوراک مستعفی
صوبہ پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے آٹا اور چینی بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں اپنا نام آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد انہیں اپنا استعفٰی بھجوایا ہے۔استعفٰی میں لکھا گیا ہے کہ محکمہ خوراک میں اصلاحات نہ کرنے کے باعث اُن پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ جس کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ اُنہوں نے استعفٰی دے کر وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ جب کہ اُن پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ استعفٰی دیتے وقت اُن پر کسی قسم کو کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ اپنی مرضی سے وزارت سے مستعفی ہورہے ہیں۔
Load/Hide Comments