چیک ری پبلک میں صدر کے خلاف مظاہرے
پراگ:یورپی ریاست چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ میں ہزاروں افراد نے گزشتہ روز صدر میلوش زیمان کے خلاف مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مظاہرے کی کال دینے والی اے ملین مومنٹس فار ڈیموکریسی نامی تحریک کے منتظمین کا کہنا تھا کہ چیک صدر روسی کٹھ پتلی ہیں۔ چیک ری پبلک نے ملک میں 2014 میں ایک اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری رواں ماہ روس پر عائد کی تھی اور روسی سفارتی عملے کے درجنوں اہلکاروں کو ملک سے نکال دیا تھا۔ روس نواز سمجھے جانے والے صدر میلوش زیمان نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
Load/Hide Comments


