بھگدڑ حادثے کے بعد اسرائیلی شہریوں کا گالیوں سے نیتن یاھو کا استقبال

نتل ابیب :اسرائیل میں جبل میرون (جبل الجرمق)کے مقام ایک پل پر بھگدڑ مچنے سے ہونے والی 44 ہلاکتوں کے بعد عوامی حلقوں کی طرف سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاھو گذشتہ روز ہونے والے حادثے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں شدید غم وغصے سے میں بپھرے ہوئے اسرائیلیوں نے گالیوں سے ان کا استقبال کیا۔نیتن یاھو جب اپنے سٹاف کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے تو وہاں شدید برہم اور مشتعل افراد نے نیتن یاھو پر شدید لعن طعن کی اور انہیں گالیاں تک دی گئیں۔ بعض افراد نے ان پر پانی کی بوتلیں بھی پھینکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں