بھارتی ہسپتال میں آتش زدگی، کورونا وائرس کے اٹھارہ مریض ہلاک
نئی دہلی :ایک بھارتی ہسپتال میں ہفتے کو علی الصبح آتش زدگی کے ایک واقعے میں کووِڈ انیس کے کم از کم اٹھارہ مریض ہلاک ہو گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ ریاست گجرات کے ایک ہسپتال کے کورونا وارڈ میں پیش آیا۔ بھارت اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لیکن بہت تباہ کن لہر سے گزر رہا ہے۔ ہفتے کے دن بھارت میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیس ریکارڈ کیے گئے، جو اس وبا کے آغاز سے اب تک کسی بھی ملک میں ایک روز میں نئی کورونا انفیکشنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں اس وائرس کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد بھی ساڑھے تین ہزار سے زائد رہی۔
Load/Hide Comments


