سردار یار محمد رند کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس
کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کمیٹی کا اجلاس پیر کوپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی، ارکان اسمبلی نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، مبین خلجی نے شرکت کی
Load/Hide Comments