وبا کے دوران دنيا کے ہر دوسرے شخص کی آمدنی ميں کمی ہوئی، گيلپ
واشنگٹن :کورونا کی عالمی وبا کے دوران دنيا کے ہر دوسرے شخص کی آمدنی ميں کمی واقع ہوئی ہے۔ امريکی کمپنی گيلپ کے ايک تازہ سروے کے مطابق آمدنی ميں سب سے زيادہ کمی تھائی لينڈ ميں ديکھی گئی جہاں لوگوں کی ماہانہ تنخواہ ميں چھہتر فيصد تک کمی نوٹ کی گئی۔ سب سے کم کمی سوئٹزرلينڈ ميں ديکھی گئی، جہاں يہ تناسب دس فيصد رہا۔ گيلپ کے مطابق آمدنی ميں کمی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ايک اعشاريہ چھ بلين بنتی ہے۔ گيلپ نے اس سروے کے ليے 117 ممالک ميں تين لاکھ افراد سے ان کی رائے لی۔ غريب ممالک بالخصوص اس صورتحال سے متاثر ہوئے۔ اسی سروے ميں يہ بھی سامنے آيا کہ عورتيں مردوں کے مقابلے ميں زيادہ متاثر ہوئی ہيں۔
Load/Hide Comments


