فدابلوچ کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید فدا احمد بلوچ کے 35سویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقدہ ہوا ریفرنس کی صدارت شہید فدا احمد بلوچ کی تصویر سے کرائی گئی جبکہ مہمان خاص پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرغلام نبی مری تھے۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر صمد بلوچ بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد بلوچ بی این پی پنجگور کے سابق ضلعی صدر عبید بلوچ بی این پی موسی خیل کے سابق ضلعی صدر سردار رحمت اللہ کھیترانی سابق سیکرٹری اطلاعات اسد سفیر شاہوانی پرنس رزاق بلوچ حاجی خالد سخی میر زعفران مینگل اور ادریس پرکانی نے خطاب کرتے ہوئے شہید فداا حمد بلوچ کی جدوجہد وقربانیوں پر روشنی ڈالی اور ان کی جدوجہد وقربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے اپنی زندگی بلوچ قوم کے بنیادی حقوق سیاسی جمہوری جدوجہد کو فروغ دینے بلوچستا ن کی دفاع اور حفاظت کیلئے وقف کرتے ہوئے گزاری شعوری وفکری نظریاتی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے بلوچ قوم کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ جدوجہد کی آخری فتح تک کے سلوگن کو عملی معنوں میں آگے بڑھانے کیلئے مخلصی اور ایمانداری کے ساتھ جو عملی کردار ادا کیا وہ سیاسی کارکنوں نیشنلیزم کی سیاسی سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی قربانیوں فلسفہ کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔شہید فدا بلوچ قومی تحریک کے ایک دانشور رہنما اور ایک ادارے کی حیثیت رکھتا ہے وہ روایتی سیاست کی بیخ کنی اور عصرحاضر کی جدوجہد کے تقاضوں کے تحت قومی تحریک کو متعارف کرانے میں مسلسل جدوجہد پر یقین رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی تحریک شہدا کے قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور انہوں نے ہمیشہ اجتماعی قومی سیاست کی خاطر اپنے ذاتی گروہی مفادات کو اولیت نہیں دی بلکہ ان کے جدوجہد کا بنیادی مقصد اور محور اپنے قومی حقوق کی دفاع کرنا اور اپنے سائل وسائل کو اپنے دست راست میں لانا اور ایک تہذیب تعلیم اور ترقی یافتہ قوم کی صفحے میں شامل کرانا تھا۔مقررین نے کہا کہ آج بلوچ قوم اور بلوچستان جس سنگین مسائل اور سیاسی بحرانوں کے لپیٹ میں ہے ان سے نکالنے کیلئے شہید فداا حمد بلوچ کی فکر وفلسفہ اور ان کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی جدوجہد کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں