ایران میں بارش کے بعد برساتی نالوں کاپانی پاکستانی حدود میں داخل
چاغی:ایران کے سرحدی علاقوں میں تیز بارش کے بعد برساتی نالوں کے پانی پاکستان کے سرحدی گیٹ کو کراس کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوگیا ایرانی برساتی پانی آنے کی وجہ سے تفتان کسٹم کلیرنس کا کام کئی گھنٹے تک متاثر اور کسٹم کے چاروں اطراف پانی جمع ہوگئے اور ٹریفک کی روانی معطل رہی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کے مطابق ایران میں شدید بارش کے بعد معمول کے مطابق پانی سرحد کو پار کرتے ہوئے پاکستانی نالوں میں چلا گیا ہے تاہم اب تک جتنا بھی پانی آیا ہے اس سے تفتان کی مقامی آبادی اور سرحدی شہر تفتان مکمل محفوظ ہیں اب چونکہ ایران میں بھی بارش رک گیا ہے پانی آنا بھی بند ہوگیا ہے سرحد پر موجود لیویز فورس الرٹ ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


