میڈیا پر پابندی عائد کرکے آزادی اظہار پر قدغن لگایا گیا ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں بلوچستان سمیت ملک اور دنیا بھر کے ان تمام صحافیوں کی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت وتحسین پیش کیا جنھوں نے اپنے صحافیانہ فرائض کو نبھاتے ہوئے شہادت حاصل کی اورتشدد،قیدو بند کی صوبعتیں اذیتییں برادشت کی لیکن اپنے حق و سچ کی آواز کو کمزور نہیں ہونے دیا۔دنیا بھر میں اسلام آباد صحافیوں کے لیے خطرناک ترین شہر ہے۔جو کہ لمحہ فکریہ ہونا چائیے تھا۔لیکن غیر جمہوری عناصر کو کوئی پروا نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میں پے در پے آمریت سے آئین وقانون کی بالادستی کو روند ڈالنے کی پالیسی نے ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تسلسل کو پروان چڑھایا۔آمروں اور آمریت نواز قوتوں نے ہمیشہ اپنی حکمرانی قائم کرنے کیلیے حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔بیان میں کہا گیا کہ جمہوریت کی بقاء،آئین وقانون کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی،ازادی اظہار رائے کو یقینی بنانے۔عدل و انصاف کی فراہمی کیلیے ملک کی سیاسی جمہوری کارکنوں اور صحافی برادری تسلسل جدوجہد کرتی چلی آرہی ہیں۔ان نظریات و افکار کی پاداش میں ظلم و جبر کی پروا کیے بغیر تحریک کو جاری رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں آزادی اظہار پر ہمیشہ قدغن رہی ہے۔لیکن موجودہ دور نے میڈیا پر سنگین پابندی عائد کرتے ہوئے آزادی اظہار کو تالا لگا کر سیل کردیا ہے۔جسکی نیشنل پارٹی شدید طور پر مذمت کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں