مشکے،لیویز کی گاڑی پر بم حملہ،2اہلکار جاں بحق

آواران،بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں لیویز کی گاڑی پربم حملہ 2اہلکار جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے پنڈوکی میں میجر رسالداریحی خان محمد حسنی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم سے نشانہ بنا یا جسکے نتیجے میں 2اہلکار سمیع اللہ اور اختر جاں بحق ہوئے دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا آواران لیویز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ شام 7بجے کے قریب پیش آیا مزید کارروائی جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں