وفاقی حکومت بلوچستان میں ڈاکٹرز کے مسائل حل کرے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
کوئٹہ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر بلوچستان میں کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے ڈاکٹرزاور طبی عملہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے بلوچستان کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے اپنی زندگیوں کی حفاظت کی خاطر کٹس اور دیگر آلات کیلئے احتجاج پر ہیں ان پر تشدد اور گرفتاری ایسے وقت میں کی گئی جب مشکل حالات سے ہم گزر رہے ہیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ اس وقت حالت جنگ میں ہیں بلوچستان کی مشکلات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ یہاں سہولیات ہسپتالوں میں نہ ہونے کے برابر ہیں مرکزی حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے ڈاکٹروں کی مشکلات کم اور ان کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں جب ڈاکٹرز کی زندگی محفوظ ہو گی تب ہی کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کا بہتر انداز میں علاج ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ان معاملات کو حل کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹرز کے معاملات میں پس و پیش سے کام لیا گیا تو اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے ڈاکٹرز کو فوری طور پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس جنگ میں بلوچستان کا ہر طبقہ فکر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کے ساتھ ہیں ترقی پذیر‘ ترقی یافتہ ممالک وبائی امراض کا شکار ہیں ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ انسانی جانوں کو اس وباء سے بچایا جائے مثبت روایات‘ رواداری‘ برداشت اور تحمل سے کام لینا ہو گاہمیں عوام کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے ڈاکٹر اپنے آپ کو تنہا نہیں سمجھیں مریضوں اور متاثرین کی بھی مدد ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہئے۔