رپورٹ میں کچھ نہیں ہے،عمران خان سے تعلقات پہلے جیسے نہیں، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی کے بحران سے متعلق رپورٹ میں ایک ٹیبل کے علاوہ کچھ نہیں جبکہ ان کے وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات پہلے جیسے نہیں ہے۔نجی چینل ‘سماء نیوز’ کے پروگرام ‘ندیم ملک لائیو’ میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ‘میں پاکستان کی 20 فیصد چینی ضرور بناتا ہوں لیکن اس کے پیچھے30 سال کی محنت ہے، ای سی سی کا اکتوبر 2018 کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی، اسد عمر سے چینی کی برآمد پر کوئی بات نہیں کی، میرا شوگر مارکیٹ میں 20 فیصد شیئر اور 6 ملیں ضرور ہیں لیکن 74 اور ملیں بھی ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ‘چینی کا کوئی بحران نہیں تھا، سیزن کے آغاز میں 10 لاکھ ٹن کا اسٹاک صرف پنجاب میں موجود تھا جبکہ ڈھائی تین لاکھ کے ذخائر دوسرے صوبوں میں تھے، برآمد کرنے سے پاکستان میں چینی کا بحران نہیں آیا۔’چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘رپورٹ تیار کرنے والوں کو مارکیٹ کے حوالے سے کچھ علم نہیں ہے، اس رپورٹ میں ایک ٹیبل کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، حکومت پالیسی بناتی ہے جس پر عمل کرکے مل مالکان سبسڈی حاصل کرتے ہیں جبکہ سبسڈی منافع نہیں ہوتی

اپنا تبصرہ بھیجیں