انٹر بینک میں ڈالر22پیسے کے اضافے سے166.98روپے ہوگیا

کراچی،انٹر بینک میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22پیسے کے اضافے سے166.98روپے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر22پیسے کے اضافے سے 166.98روپے کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 166.50روپے ہوگئی۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید177روپے اور قیمت فروخت 179روپے ہوگئی۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 42روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے ہوگئی اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے اور قیمت فروخت 44روپے اور چینی یو آن کی قیمت خرید 21.40روپے اور قیمت فروخت 22.40روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں