ژوب،فورسز پر حملہ،4 اہلکار جاں بحق ،6زخمی
ژوب: ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں پاک افغان سرحدفورسز پر حملہ کرکے4 اہلکار جاں بحق ،6زخمی ہوگئےپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے مسلح افراد نے باڑ لگانے والی ایف سی کی ٹیم پر فائرنگ کردی فورسز پر حملہ کرکے4 اہلکار جاں بحق ،6زخمی ہوگئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے مسلح افراد نے حملہ کردیا، حملہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر کیا، مسلح افراد کی فائرنگ سے حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان جاں بحق ہوگئے، جب کہ فائرنگ سے 6 جوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


