عالمی وبا میں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد پر تشویش ہے، سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ

نیویارک، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بڑے پیمانے پر قرنطینہ اور لاک ڈاؤن میں بڑھتے ہوئے گھریلو تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔قبل ازیں انہوں نے عالمی برادری سے درخواست کی تھی کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی کرکے اس وبا کو کنٹرول کرنے اور اس سے متاثر ہونے والوں کو بچانے پر توجہ دے۔اسی تسلسل میں گزشتہ شام ان کا دوسرا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ”گھریلو محاذ“ کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے اور گھروں کے اندر بھی ”خانگی امن و امان“ برقرار رہنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں