کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی پر نظر ثانی، کمیٹی کے قیام کیلئے سمری وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد :کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی پر نظر ثانی معاملے پر وزارت داخلہ نے نظر ثانی درخواست سننے کے لیے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیر اعظم آفس کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی،وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لیے تین نام تجویز کر دئیے،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ محمد ایوب چودھری،جوائنٹ سیکریٹری داخلہ محمد رمضان،وزار قانون کے جوائنٹ سیکریٹری خرم شہزاد مغل شامل ہیں،کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظر ثانی کا آغاز کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں