ہماری نوجوان نسل کو منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ایف
کوئٹہ:پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزنگ والیکشن کمیٹی کے ممبر معصوم خان نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو منصوبہ بندی کے تحت ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،کوئٹہ میں ایک بار پھر پولیس کے ہاتھوں ایک اور جوانسال نوجوان فیضان جتک اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،صوبہ بھر اور بالخصوص کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا افسوسناک ہے،فیضان جتک کی شہادت پر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ممبر معصوم خان میرزئی کہا کہ ہمارے محافظ ہی ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن پولیس کی اس بہیمانہ ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
Load/Hide Comments


